Buy website traffic cheap


پی ٹی وی فیملی میں ایک نئے چینل کا اضافہ، کیاآپ جانتے ہیں کہ نیا چینل کس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی ویژن نے بدھ کو اپنے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کی نشریات کاآغاز کیا ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے ایک تقریب میں بٹن دبا کرچینل کی آزمائشی نشریات کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمان کی کارروائی سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہر ایک کے لئے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چینل کے ذریعے عوام یہ دیکھیں گے کہ ان کے منتخب نمائندے ان کے مسائل اجاگر کررہے ہیں یا نہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وفاقی وزیر مریم اور نگزیب نے اپنے کلمات میں کہاکہ نیا چینل پارلیمنٹ سمیت قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی نشر کرے گا۔