Buy website traffic cheap

عید

لیگی حکومت کا خاتمہ، جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک بطورنگران وزیراعظم تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں مکمل

لاہور(ویب ڈیسک): نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے رات 12بجے ختم ہو گئی ہے ۔اب نگران حکومت ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جہاں صدر ممنون حسین جسٹس(ر)ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس(ر) ناصرالملک 11 سے 12 بجے کے دوران نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔