Buy website traffic cheap

ٹیسٹ کرکٹ

ٹیسٹ کرکٹ کو بچاناہے تو اس چیزکو ختم کرناہوگا، معروف کھلاڑی میدان میں آگئے اور آئی سی سی سے بڑامطالبہ کرڈالا

لاہور(ویب ڈیسک):جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کو بچانے کیلئے ٹی20کوصرف ڈومیسٹک لیول تک محدود کرنا ہوگا جبکہ طویل طرز کی مارکیٹنگ پر سب سے زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران گریم اسمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آئی سی سی کو سال کے چھ ماہ ڈومیسٹک سطح پر ٹوئنٹی 20 ایونٹس کے انعقاد کیلیے مختص کرنا چاہئیں اور باقی کے 6 ماہ میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونا چاہیے، میں نہیں سمجھتا کہ مختصر ترین فارمیٹ کے انٹرنیشنل لیول پر کوئی میچز ہونا چاہئیں بلکہ اس کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس تک محدود رکھا چاہیے اور انٹرنیشنل لیول پر صرف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے جانے چاہئیں، اس کے ساتھ ہر دو برس بعد ورلڈ کپ منعقد ہونا چاہیے۔اپنے 12 سالہ کیریئر کے دوران 117 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے گریم اسمتھ نے مزید کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اس طرز کی مارکیٹنگ پر رقم خرچ کرنا ہوگی، مختصر ترین فارمیٹ کی مارکیٹنگ پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی، اگر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ اور کہانیوں کی تشہیر کیلیے رقم خرچ کی جائے تو اس کا فائدہ ہوگا، اسی طرح ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی بھی اس فارمیٹ کیلئے کافی اہمیت رکھتی ہے۔