Buy website traffic cheap

ثاقب نثار

چنا کہاں ہے، اگلے پیشی پر چنے والا بھی پیش ہو، چیف جسٹس پاکستان کے اہم ترین لیگی رہنماء کے متعلق ریمارکس

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں پاکستان ریلویز خسارہ کیس کی سماعت کی۔ اعلیٰ عدلیہ کو فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ ریلوے ڈیپارٹمنٹ چالیس ارب روپے خسارے میں چل رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کیا سب سے زیادہ خسارہ پچھلے پانچ سالوں میں ہوا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ خسارہ پچھلے ستر سال سے چل رہا ہے لیکن گزشتہ پانچ سال میں بھی بہتری کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ سابق وزیربرائے ریلویز خواجہ سعد رفیق کے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ چنا کہاں ہے اور چنے والے کو اگلی پیشی پر عدالت پیش کیا جائے۔