Buy website traffic cheap

عمران خان

کرکٹ اور فلمی دنیا کی کونسی کونسی پاکستانی اور بین الاقوامی شخصیات عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں ، دلچسپ رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک): ملکِ پاکستان کے طول عرض میں الیکشن کی وجہ سے گہماگہمی کا سماں ہے ساستدانوں اور عام عوام کیساتھ ساتھ سابق کرکٹرز، موجودہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی اپنی پسندیدہ جماعتوں کو سپورٹ کررہے ہیں سوشل میڈیا پر دیکھاجائے تو سب سے زیادہ کرکٹرز اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سپورٹر نظر آتی ہیں اس لیے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم،جاوید میاں داد، عبدالقادر، وقاریونس، شعیب اختر، محمد حفیظ ، شاہدآفرید ی کی بیٹیوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ وہ عمران کو ووٹ دینگے اور انتخابات کے لیے نیک خواہشا ت کا اظہاربھی کیا۔ درازقامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نہ صرف ووٹ دینگے بلکہ بوریوالہ میں پی ٹی آئی کی الیکشن مہم میں شرکت کی۔ شوبز انڈسٹری سے بشرٰ ی انصاری، رابی پیرزادہ، عمران عباس، حمزہ علی عباسی، یوٹیوب ولاگر زیدعلی، فرحان سعید ، ماوراحسین کھل کر پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ مقامی شخصیات کے حوالہ بین الاقوامی سلیبرٹیز بھی عمران خان کی مداح نظر آتی ہیں جن میں ڈین جونز، این پونٹ اور دیگر لوگوں نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔