Buy website traffic cheap

جنرل

الیکشن ڈے پر قمر باجوہ کا انتہائی اہم اقدام اور اہم بیان

الیکشن ڈے پر قمر باجوہ کا انتہائی اہم اقدامات اور اہم بیان… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں لیکن ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے متحد اور مضبوط کھڑےہیں، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور بلا خوف ووٹ ڈالیں

—————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

کشمیری عوام کی اجتماعی نسل کشی منظم بھارتی پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ غلام نبی سمجھی
اقوام متحدہ کو جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین نوٹس لیا جانا چاہیے
دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کر لینا چاہیے
سری نگر(یواین پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل غلام نبی سمجھی نے ریاست کے اطراف و اکناف بالخصوص جنوبی کشمیرمیں بھارت کے قابض افواج اور پولیس ٹاسک فورس کی طرف سے تلاشی کارروائیوں کے بہانے عام شہریوں کے خلاف فوجی طاقت کے بے دریغ استعمال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عوام پر بے تحاشا گولی باری سے درجنوں افراد کو شدید طور زخمی کر دیا گیا ہے، جبکہ عوامی صفوں میں اپنے مال جان اور عزت کے تحفظ کے حوالے سے بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حریت راہنما نے فورسز کی طرف سے خانہ تلاشیوں کے دوران عام شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرنے کے علاوہ انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سے لوگوں کے اندر بھارتی قابض افواج کے خلاف شدید ناراضگی کی لہر ایک قدرتی ردّ عمل ہے۔ حریت راہنما نے سول آبادی کو جنگی کارروائیوں کا شکار بنانا کشمیری عوام کی اجتماعی نسل کشی کی منظم پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ حریت راہنما نے بھارتی فورسز کی طرف سے یہاں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ذرائع ابلاغ پر طرح طرح کی پابندیوں کا سہارا لیتے ہوئے خود کو کسی احتساب یا باز پرس سے بالا تر سمجھتے ہوئے ریاستی عوام کو کیڑے مکوڑوں سے بھی کم تر درجے کی مخلوقات تصور کیا جاتا ہے ۔ حریت راہنما نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ اور دیگر عالمی اداروں کو ریاست جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین نوٹس لیا جانا چاہیے اور اس دیرینہ مسلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کر لینا چاہیے۔ حریت کانفرنس کا ایک اعلی سطحی وفد سینئر رہنما ولی محمد شاہ کی قیادت میں سوپور روانہ ہوا۔ وفد نے سوپو ر کے ایک معروف حریت پسند اور سماجی شخصیت محمد الطاف ملک کے انتقال پر ملال کی نسبت سے انکے جنازہ میں شرکت کی اور انکے اہل خانہ تک حریت چیرمین جناب سید علی گیلانی صاحب کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۔ تعزیتی مجلس سے شاہ ولی محمد نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی۔ مرحوم الطاف صاحب کے اخلاق حسنہ اور انکی سماجی خدمات کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ اور مغفرت کی دعا پڑھی گئی۔