Buy website traffic cheap


کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی .. پیمپرا کا شدید ردعمل

کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی .. پیمپرا کا شدید ردعمل….پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔پیمرا کے مطابق کچھ میڈیا چینلز نے وقت سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا تھا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی

————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

طیارہ ہائی جیک ہونے کے مذاق نے پنجاب کے شہری کو پولیس تھانہ پہنچا دیا
مذکورہ شخص ابھی بھی پولیس کی تحویل میں ہے واقعہ کی گہرائی سے چھان بین جاری ہے
سری نگر…. سرینگر ائر پورٹ پر طیارہ لینڈ کرنے کے دوران طیارہ ہائی جیک ہونے کے مذاق نے پنجاب کے شہری کو پولیس تھانہ پہنچایا۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے چندافراد امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں بذریعہ جہاز سفر کررہے تھے جس دوران وہ یہاں کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کررہے تھے۔ اسی دوران ان میں سے لکھوندر کمار ولد بلونت چندساکن منڈی پنجاب نے بتایا کہ اگر جہاز فی الوقت ہائی جیک ہوگاتو کیسی صورتحال بپا ہوگی؟ تو جونہی لکھوندر نامی شخص نے ہوائی جہاز کو رن وے پر اترتے دیکھا تو انہوں نے کھڑے ہوکر مزاحیہ انداز میں کہہ ڈالا کہ مسافر اپنے سیٹ بیلٹ نہ کھولے کیوں کہ جہاز ہائی جیک ہوچکا ہے۔ اس دوران لکھوندر کی بات کو جہاز میں موجود کیبن کریو نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ائرپورٹ انتظامیہ کو اطلاع فراہم کی۔جونہی انڈیگو کی فلائٹ لینڈ کر گئی تو پولیس نے اسے حراست میں لیکر ہمہامہ تھانے پہنچایا۔ ہمہامہ پولیس نے بتایا کہ لکھوندر نامی شخص صرف پوچھ تاچھ کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص ابھی بھی پولیس کی تحویل میں ہے اور اس حوالے سے واقعہ کی گہرائی سے چھان بین جاری ہے۔ جنوبی کشمیر کے ہارون اور شوپیان قصبے میں موسلا دھار بارشیں ہونے اور بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو ئی جس کے دوران 2شہری پانی کے ریلوں میں بہہ گئے جن میں ایک کو بچا لیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا۔منگل کی صبح ہارون اور اس کے بالائی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ نالہ تلبل میں جلانے کیلئے لکڑیاں جمع کر رہا ایک 35سالہ نوجوان گلزار احمد خان ولد عبدالقیوم خان ساکن راجوری نالہ میں بہہ گیا جس کی تلاش کیلئے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن جاری رکھا ہے ۔ہارون کے لوگوں کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات شروع ہوئی بارشیں منگل کی صبح تک جاری رہیں اور یہ بارشیں رات سے ہی گرج چمک کے ساتھ ہو رہی تھیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین تھا کہ یہ بارشیں پوری وادی میں ہو رہی ہیں تاہم صبح معلوم ہوا کہ شدید بارشیں صرف ہارون اور ان کے بالائی علاقوں میں ہوئی ہیں جس سے یہاں بڑے پیمانے پر زمین کا کٹاؤ ہوا ۔ نالہ تلبل میں طغیانی آنے سے ایک نوجوان پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شہری کو مقامی لوگوں کی مدد سے بچا لیا گیا ۔ڈائریکٹر ڈئزاسٹر منیجمنٹ عامر علی کا کہنا ہے کہ بھاری بارشوں نے ہارون اور داچھی گام علاقوں کو رات 2بجے سے منگل کی صبح 7بجے تک اپنی لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے تلبل نالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پانی نے بڑے پیمانے پر جہاں زمینی کٹاؤ کیا وہیں کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچایا ۔ادھر جنوبی قصبہ شوپیان کے داچھو ہرپورہ اور سیدھو میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیداہوئی جس دوران علاقے میں موجود ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ منگل سہ پہر داچھو ہرپورہ اور سیدھومیں اچانک موسم خراب ہوگیااور آسمان گڑگڑھاہٹ سے گونج اٹھا جس کے دوران تیز بارشیں اور بادل پھٹے۔داچھو ہرپورہ اور سیدھوسے گزرنے والے ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پید اہوئی جس کے نتیجے میں علاقوں میں میوہ باغات، کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔