Buy website traffic cheap

پنجاب حکومت

عمران خان ،شہباز شریف سمیت اہم رہنماﺅں نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ دیکھئے خصوصی خبر

لاہور (ویب‌ڈیسک) 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد عوام نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا. انتخابی امیدواروں نے بھی اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کیا. جن میں‌ صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے لاہور گارڈن ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نےلاہورمیں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ووٹ ڈالا. تمام رہنمائوں نے ووٹرز سے بھرپور ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ہے.