Buy website traffic cheap


عامر خان نے ’ٹھگز آ ف ہندوستان‘ کی ناکامی پر معافی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار عامر خان نے میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر فلم بینوں سے معافی مانگ لی۔گزشتہ دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا۔فلم نے پہلے روز 50 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا لیکن اس کے بعد فلم کوئی بڑا چھکا مارنے میں ناکام رہی اور بمشکل ہی بھارت میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی۔عامر کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے کروڑں کی سنچری کرلی۔’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن اور عامرخان کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ آئی تھی لیکن مداحوں کو یہ فلم متاثر کرنے میں ناکام رہی اور فلم نے بھارت میں تین زبانوں میں مجموعی طور پر 149 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔عامر خان کی فلم جہاں اپنا بجٹ پورا کرنے میں ناکام رہی ہے وہیں فلم نے ڈسٹری بیوٹرز کو مالی طور پر نقصان ہوا ہے جس پر ڈسٹری بیوٹرز نے ازالے کا مطالبہ کیا۔