Buy website traffic cheap


عامر خان کی’ سارے جہاں سے اچھا ‘میں کام سے معذرت،کسی اداکار کو ملی فلم ؟

لاہور(ویب ڈیسک )بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے مصروفیت کے باعث فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی، جس کے بعد یہ پروجیکٹ اب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کریں گے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے اور اسے نہ کرنے پر دکھ بھی ہو رہا ہے‘۔رپورٹ کے مطابق عامر خان اس وقت فلم ’مہابھارت‘ کے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم کے لیے شاہ رخ خان کو فون کیا اور کہا کہ وہ ایک دفعہ اسکرپٹ ضرور پڑھیں، انہیں فلم کی کہانی پسند بھی آئی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ اسے کرنے کے لیے راضی بھی ہوگئے‘۔