Buy website traffic cheap


عامر خان نے شاہ رخ خان کے گھر کا کھانا کھانے سے کیوں انکار کیا؟

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ اس کے لیے وہ کردار کی مناسبت سے کبھی اپنا وزن کم کرتے ہیں تو کبھی بہت بڑھا لیتے ہیں۔ ان کی اپنے کام کے ساتھ اس لگن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بار انہوں نے شاہ رخ خان کے گھر کا پکا کھانا کھانے سے انکار کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق: واقعہ کچھ یوں ہے کہ آئی فون ساز کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک شاہ رخ خان کے گھر ان سے ملنے آئے ہوئے تھے اور شاہ رخ نے اس موقع پر عامر خان سمیت دیگر کئی لوگوں کو بھی مدعو کر رکھا تھا۔ جب تمام لوگ شاہ رخ کے گھر آ چکے تو کھانا میز پر لگایا گیا۔ سب لوگ کھانے کی میز پر پہنچ گئے لیکن عامر خان وہیں بیٹھے رہے۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے عامر خان سے کہا کہ آپ بھی آئیں اور ڈنر کر لیں۔ اس پر عامر نے کہا کہ ہاں میں ضرور ڈنر کروں گا۔ یہ جواب سن کر گوری خان نے کہا کہ ”کھانا لگ چکا ہے۔“ تو عامر خان نے کہا کہ ”میرے پاس میرا اپنا ٹفن ہے۔“یہ کہہ کر جب عامر خان نے اپنا ٹفن کھولا تو اس میں کھانے کی مقدار دیکھ کر سب لوگ حیران رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ ہوا تو عامر خان اپنی فلم دنگل کے لیے وزن بڑھا رہے تھے۔