Buy website traffic cheap

اے بی ڈویلیئرز

اے بی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر کیا کہتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے فرنچائز کو متاثر کن قرار دیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے لاہو رقلندرز فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ قلندرز ایک متاثرکن ادارہ ہے جس کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام انتہائی شاندار ہے جو مستقبل کیلئے بہت سودمد ثابت ہو گا۔کرکٹ کی دنیا میں ’مسٹر 360‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے اے بی ڈویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری، سنچری اور 150رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور اب پی ایس ایل کھیلنے کیلئے شدت سے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 4 کیلئے لاہور قلندرز کا سکواڈ بہت ہی زبردست ہے اور میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔