Buy website traffic cheap

یاسرشاہ

ابوظہبی ٹیسٹ : نیوزی لینڈکی ٹیم پہلی اننگ میں 274 رنزپرپولین لوٹ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگ میں 274 رنزپر پولین لوٹ گئی ہے. تیزترین 200 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے پاکستانی سپنریاسرشاہ کو مزید اگلی اننگ کا انتظارکرناپڑیگا، یاسرشاہ کی اس وقت 198 وکٹیں ہیں‌اورانہیں دوشکارمزیدچاہیں. آج ان کے حصے کی وکٹیں بلال آصف لے اڑے، یاسرشاہ نے اس اننگ میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں. پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے لیے ڈراﺅنا خواب ثابت ہوئے اور تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ حسن علی اور ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے آغاز سے ہی بلال آصف نے ایسی شاندار گیند بازی کی کہ کیوی بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا اور کٹوں پروکٹیں گرتی چلی گئیں۔ یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو میچ کے پہلے روز آﺅٹ کیا تھا لیکن وہ دوسرے روز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ آج بلال آصف کا جادو سر چڑھ کر بولا اور انہوں نے پوری کیوی ٹیم کو لپیٹ دیا۔ بلال آصف نے پہلی اننگ میں 65 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی اننگ کی پہلی وکٹ تو لے اڑے لیکن اس کے بعد ان کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی۔