Buy website traffic cheap

ایمرجنگ

ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ نیشن ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ نیشن ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے. ٹورنامنٹ6 تا15دسمبر تک ہوگا ،پاکستان اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہوں گے. ایونٹ کا افتتاحی میچ 6 دسمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کراچی میں ہوگا. ایونٹ کا دوسرا میچ بنگلا دیش اور یو اے ای کے درمیان کراچی میں ہوگا. More
سری لنکا اور اومان کی کرکٹ ٹیمیں 7 دسمبر کو کولمبو میں ٹکرائیں گی. بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ بھی 7 دسمبر کو کولمبو میں ہوگا. 8 دسمبر کو سری لنکا بمقابلہ افغانستان جبکہ بھارت بمقابلہ اومان کے میچز کولمبو میں ہوں گے. 9 دسمبر کو پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش جبکہ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے میچز کراچی میں ہوں گے. 13 دسمبر کو دونوں سیمی فائنل اور15 دسمبر کو فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا.