بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> آخری کرپٹ عناصر کی گرفتاری تک احتساب کا عمل جاری رہے گا

آخری کرپٹ عناصر کی گرفتاری تک احتساب کا عمل جاری رہے گا

لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آخری کرپٹ عناصر کی گرفتاری تک احتساب کا عمل جاری رہے گا حکومت کسی بھی قیمت پر شفافیت اور احتساب سے سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق : گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت ، قومی ادارے اور عوام متحد ہیں حکومت کسی احتجاج یا دھرنے سے خوفزدہ نہیں ۔ مزید کہا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے لئے یوم سیاہ ہے آزادکشمیر‘ پاکستان اور پوری دنیا میں اس روز بھرپور احتجاجی مظاہروں کئے جائیں گے لیکن اپوزیشن کا اپنے سیاسی مفادات کے لئے اس دن احتجاج کرنے کا منصوبہ عوام کے حق میں نہیں ہوگا اور اس وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نقصان ہو سکتا ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ احتجاج اور دھرنا دینے کی بجائے لوگ کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں ، مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہوئے دو ماہ گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہونے کے ناطے ، مسئلہ کشمیر سے موثر انداز میں لڑ رہے ہیں اور بین الاقوامی فورم میں بھارتی مظالم اور بربریت کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہندوستانی مؤقف کو مسترد کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی دفد کے ممبران میں ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ ، آسیہ امجد ، دیبہ کرن اور دیگر شامل تھے۔

واضح رہے کہ آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی –

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*