Buy website traffic cheap


گیم آف تھرونز کے معروف اداکار انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک) گیم آف تھرون سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثل اداکار اینڈریو ڈنبار جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی موت کی تصدیق ان کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے کر دی ہے، وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئرلینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے۔ڈنبار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے اور ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے، ان کے اداکاری کے کیرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے۔گیم آف تھرون کی کراؤڈ میک اپ کی ہیڈ پامیلا سمتھ کا کہنا ہے کہ ڈنبار نے ہمیشہ ایک پیشہ ور اداکار کے طور پر کام کیا، ان کے چہرے پر ہمیشہ چمکتی دمکتی مسکراہٹ ہوا کرتی تھی۔ان کے قریبی دوست اینڈی میکلے نے کہا ہے کہ ڈنبار میں کچھ خاص تھا، وہ ہمیشہ کام کے متعلق پرجوش رہتے تھے اور ان کی موجودگی رونق لگائے رکھتی تھی۔ڈنبار نے گیم آف تھرون میں اسٹارک کے بینرمین اور بیٹل آف باسٹرڈز میں شمالی اتحادی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔