اہلیہ پر تشدد: شوبز شخصیات محسن عباس پر پھٹ پڑیں
لاہور(ویب ڈیسک) اداکار اور میزبان محسن عباس حیدر کی جانب سے اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی پھٹ پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق : گذشتہ روز اداکار اور میزبان محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر تشدد اور بےوفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے زخموں والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ فاطمہ سہیل کے الزامات کے بعد اداکار محسن عباس نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے بتایا کہ جب تین ماہ کی حاملہ تھی اس وقت بھی محسن نے مجھ پر تشدد کیا، میں نے اپنا گھر بچانے کی بہت کوشش کی لیکن انہوں نے میرے نمبر بلاک کر دیئے تھے۔ فاطمہ سہیل کا مزید کہنا تھا کہ محسن میڈیا کو کنفیوز کرنا چاہتا ہے، یہ جھوٹ ہے کہ میں نے گھر اپنے نام کرنے کا تقاضہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ محسن کا ایک ماڈل کے ساتھ افیئر تھا جس کا اعتراف اس ماڈل نے بھی کیا تھا۔ بچے کے خرچے کے حوالے سے محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے بتایا کہ محسن بچے کا خرچہ اٹھا رہے ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ کیا کوئی کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ اس پر یا کسی اور پر ہاتھ اٹھایا جائے؟ یہ ناقابل معافی جرم ہے، ہم سب اس طرح کے تشدد کے واقعات کو بہت معمولی سمجھتے ہیں، خدارا اپنے بچوں کے لیے ہی سہی اسے روکیں۔
Sick to my stomach. What gives anybody the right to raise their hand on anyone? Nothing. No excuse.
For eons now we have normalised abuse (of all kinds) and for the sake of our children this needs to stop.— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) July 21, 2019
اداکار گوہر رشید نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
گوہر رشید نے بتایا کہ میں فاطمہ سہیل کے ساتھ ناانصافیوں کا گواہ ہوں، 2018 میں جب محسن عباس حیدر نے فاطمہ پر تشدد کیا تھا تو میری دوست انہیں اسپتال لیکر گئی تھیں اور میری دوست نے ہی مجھے پورے معاملے کے بارے میں بتایا۔اداکار نے لکھا کہ فاطمہ سہیل میری بہنوں کی طرح ہیں، وہ اپنی شادی بچانے اور اپنے بچے کی صحت کی خاطر یہ سب برداشت کر رہی تھیں اور ہمیں اس بات کی عزت کرنی چاہیے۔
The injustice that took place with #FatimaSohail, I was a second hand witness to it in 2018 when my friend took #Fatima to the hospital after she had been beaten up by #MohsinAbbasHaider Through her I got to know the whole Story. Fatima is like a sister to me (1/3)
— Mirza Gohar Rasheed (@GoharRsd) July 21, 2019
دوسری جانب اداکارہ دُعا ملک اور ہمائمہ ملک نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم اس واقعے کے گواہ ہیں۔ اداکارہ دعا ملک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس واقعے کی واحد گواہ ہوں اور میں یہ راز 3 سال سے اپنے دل میں رکھ کے بیٹھی ہوئی تھی، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ محسن نے اسے سڑک پر کس طرح مارا تھا۔ اداکارہ دعا ملک کی جانب سے ایک اور پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں کہ میں ان سب واقعات کی گواہ ہوں، گھریلو تشدد کے ذریعے آپ کسی خاتون کو ڈرا نہیں سکتے‘۔
دُعا ملک نے اپنی پوسٹ میں ایسے بہت سے واقعات کا ذکر کیا اور اپنے آپ کو گواہ کہا لیکن بعدازاں انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے فاطمہ سہیل کی تشدد زدہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تمام محنت، شہرت، راتوں کو جاگ کر اپنی نیند خراب کر کے شوٹ کرنا، ان ساری چیزوں کو کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی اگر آپ ایسے ہوں۔
You know all the fame you get, all the hard work you put into your work, that body you keep working on, those sleepless nights of shooting and working hard don’t pay off when you’re a piece of shit! #TimesUp pic.twitter.com/phRxQpPnYg
— Hania Aamir (@realhaniahehe) July 20, 2019