Buy website traffic cheap


ہلاکتوں کی تعداد 55،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4004 تک پہنچ گئی

تازہ ترین رپورٹ کے مطابقپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 55 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 17، پنجاب میں 15، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی کورونا سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔