افغان حکومت کا خطرناک طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

کابل ( ماینٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی حکومت نے جیلوں میں قید انتہائی خطرناک نوعیت کے طالبان جنگجوﺅں کو رہا نہ کرنے اعلان کیا ہے جبکہ مغربی حکومتوں نے افغان حکومت کی اس حکمت عملی کی حمایت کر دی ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر سرکاری سفارت کار نے بتایا کہ مغربی طاقتیں سیکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کرنے میں افغان حکومت کی حمایت کرتی ہیں۔ ان قیدیوں پرالزام ہے کہ وہ افغانستان میں کچھ انتہائی پ±رتشدد حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 سال سے افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کی کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہیں اور طالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیر امن عمل آگے بڑھانے اور امریکا کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی پرعمل درآمد میں مشکلات بڑ ھ گئی ہیں۔