Buy website traffic cheap


احسن رضا 50 ٹی ٹوئنٹی سپروائز کرنیوالے پہلے پاکستانی امپائر بن گئے

لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی پینل میں شامل پاکستان کے احسن رضا 50ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔

احسن رضا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دئےے جو ان کا محدود اوور کی کرکٹ میں 50واں میچ ہے۔

اس اعزاز کو حاصل کرنے والے احسن رضا کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اور ملک کے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے اور سب سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ یادگار میچ اپنے ملک میں سپروائز کر رہا ہوں۔احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی حساسیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اس میں کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں امپائر کو ہر وقت چاک و چوبند رہنا پڑتا ہے،

ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ دیکھنے میں تو چھوٹا ہے لیکن امپائر کے لیے نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اکتوبر 2010 میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ احسن رضا کا پہلا میچ تھا۔اس کے علاوہ احسن اقبال آئی سی سی کے مختلف فارمیٹس میں 13 ورلڈ کپس میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔