Buy website traffic cheap

ایمن خان منیب بٹ

اس سال کی سب سے لمبی شادی بالا آخر اپنے اختتام کو پہنچاگئی

لاہور(ویب ڈیسک )آج کل شادیوں کا سیزن عروج پر ہے لیکن اس سال کی سب سے لمبی شادی بالا آخر اپنے اختتام کو پہنچی، بات ہو رہی ہے اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی، جنہیں شادی کی ڈھیروں تقریبات کے انعقاد پر خاصا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔گزشتہ روز کراچی میں ایمن خان اور منیب بٹ کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شوبز کے ساتھی بھی شریک ہوئے۔دیگر تقریبات کی طرح ایمن خان نے ولیمہ میں بھی فیشن ڈیزائنر ارم خان کا تیار کردہ لباس پہنا تھا، فل ایمبرائیڈڈ لانگ ٹیل کے ساتھ میکسی اسٹائل دلہن پر خوب جچا، دولہا میاں بھی تقریب کی مناسبت سے سیاہ کوٹ پینٹ میں نظر آئے۔منیب خان کا لباس ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے تیار کیا تھا۔شادی کے متعدد فنکشنز پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اسے ”اسٹار پلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ “ کا خطاب بھی دیا، مختلف سائٹس پر شادی کی تقریبات کی متعدد تصاویر میں دولہا دلہن کے زرق برق لباس کے علاوہ خوبصورت سجاوٹ بھی نمایاں رہی۔واضح رہے کہ ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی، شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی۔