ہمیں اپنے ہر مقام پررب کا شکر ادا کرنا چاہیے،ایمن خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ ہمیں اپنے ہر مقام پر رب کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس مقام پر بھی ہوں ناشکری کرنے کی بجائے اپنے رب کا شکر ادا کریں۔

انہوںنے مزید کہا کہ اگر ہم اپنے ارد گرد غور کریں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کئی لوگوں کی نسبت بہترین زندگی بسر کررہے ہیں۔