بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے بھارت جانے سے انکار کردیا

پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے بھارت جانے سے انکار کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ کھیلنے سے احتجاجاانکارکردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستان ٹینس فیڈریشن کولکھے گئے خط میں اعصام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کی ڈیوس کپ میں عدم شمولیت غیرمنصفانہ فیصلہ ہے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان سے ناانصافی کی ہے۔ پاکستان میں کسی بھارتی شہری کوکوئی خطرہ نہیں اور اگر ایونٹ پاکستان سے منتقل ہواتوحصہ نہیں لوں گا۔ اپنے فیصلے کے بارت میں بات کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ ملکی وقارکے پیش نظرکیاہے۔کیونکہ روزانہ سیکڑوں بھارتی یاتری کرتارپوراورٹیکسلاکادورہ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں کبھی کسی بھارتی شہری سے بدتمیزی کاواقعہ نہیں ہوااس کے باوجود ایونٹ باہرہوا تو وہ شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے، یہ ملک کے وقار کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*