بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> ہالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایکون کا پاکستان آنے کا فیصلہ
ایکون
ایکون

ہالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایکون کا پاکستان آنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)آج کل ہمارے ملک میں فلم انڈاسٹری کافی ترقی کر رہی ہے جس کے بعد دوسرے ملک کے فنکاروں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کے بعد اب پاکستان میں مشہور ہالی ووڈ گلوکار ایکون نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق :امریکی پاپ گلوکار ایکون رواں سال پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔امریکی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ایکون اپریل میں کراچی اور لاہور میں پرفارم کریں گے۔ ایکون ورلڈ سوکر سٹارز کے ساتھ پرفارم کرکے شائقین کا دل لبھائیں گے، ایکون بھی پاکستان آنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ ایکون دنیا کے معروف گلوکار کی لسٹ میں شامل ہیں اور مداح ان کے آواز کے بہت بڑے فین ہے ۔

معروف برازیلین فٹبال سٹارزپاکستان پہنچ گئے
لاہور(ویب ڈیسک): معروف برازیلین فٹبال سٹارز کاکا اورلوئس فیگوپہنچ گئے ہیں جہاں وہ کراچی مین مشہور برازیل فٹبالرز نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی ۔ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان آنے والے معروف انٹرنیشنل فٹبالرز سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے۔ ٹچ اسکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نڑاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آئے ہیں.۔ شیڈول کے مطابق دونوں فٹبالرز کی دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ دوپہر 12 بجے کراچی پہنچے۔کاکا اور لوئس کو سخت ترین خصوصی حفاظتی انتظامات میں کراچی کے ایئر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے مقامی فائیو اسٹار پہنچایا گیا۔ وہ دو بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے ملاقات کے لیے لاہور چلے جائیں گے، دورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔فٹبال کے متعلق ایک ایونٹ میں شرکت کرینگے اوررات کو لاہورپہنچیں گے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*