بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> اکشے کماربھی لاہوری تہوار کے فین
تہوار
تہوار

اکشے کماربھی لاہوری تہوار کے فین

لاہور(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور اداکاراکشے کمار بھی زندہ دلان لاہور کے تہوار کے فین نکلے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر ایسا کا کردیا جس پر زندہ دلان لاہور خوش ہوگیا ۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی چرخی تھامے کھڑی ہے۔ دوسری جانب زندہ دلان لاہور گزشتہ کئی سال سے پتنگ اڑانے کو بے تاب ہیں۔
بسنت ایک ایسا تہوار تھا جس کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو سستی تفریح کا ذریعہ میسر آتا تھا بلکہ بیرون ممالک سے آنے والی سیاحوں کی بڑی تعداد کثیر زر مبادلہ دے کر جاتی تھی۔ بسنت کے تہوار کا اہم ترین حصہ پتنگ بازی تھا جو ایک عرصہ تک تفریح کا ذریعہ رہا لیکن جب اس کام میں انا پرستی اور مقابلے بازی داخل ہوئی تو طرح طرح کی ڈور تیار کی جانے لگی جو لوگوں کے گلے کاٹنے کا کام کرنے لگی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ کیمیکل لگی یا دھاتی ڈور کے باعث نہ صرف پتنگ بازی پر پابندی لگ چکی ہے بلکہ بسنت کا تہوار بھی ختم ہوچکا ہے۔ زندہ دلان لاہور ہر سال اس تہوار کا انتظار کرتے رہ جاتے ہیں لیکن حکومت انہیں بسنت منانے کی اجازت نہیں دیتی۔
دوسری جانب بھارت کے لوگ شاید پتنگ بازی کو قاتل کھیل نہیں بناپائے اسی لیے آج بھی وہاں آسمانوں پر رنگ برنگی پتنگیں اڑتی نظر آتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پتنگ بازی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے کمار اپنی بیٹی کے ساتھ پتنگ بازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دپیکا کا شوہرسے متعلق ایسا انکشاف جس پررنویرخود حیران ہوگئے
لاہور(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے حل ہی میں شادی کی ہے اس جوڑی کی مثالی محبت کا تقریبا سب کو ہی پتا ہے حل ہی میںاس جوڑی کو بالی ووڈ کی بہترین جوڑی بھی کہا گیا ہے ۔ مگر گزشتہ روز ایک انٹرویو میں دپیکا نے ایسی بات کہہ دی کہ پاس بیٹھے رنویر سنگھدنگ رہ گئے ۔ دپیکا نے ایک فلم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”میں یش راج فلمز کے ساتھ ایک فلم کر رہی تھی اور وہاں سیٹ پر رنویر سنگھ نے میرے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا حالانکہ اس وقت ان کا کسی اور اداکارہ کے ساتھ تعلق چل رہا تھا۔ ان کے اس روئیے پر میں مسکرا دی اور کہا کہ ’تم میرے ساتھ فلرٹ کر رہے ہو!‘
دپیکا کے اس انکشاف پر رنویر سنگھ شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ”یہ فضول بات کر رہی ہے۔ میں نے اس کے ساتھ فلرٹ بالکل بھی نہیں کیا تھا۔ “
واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور 6سال بعد گزشتہ برس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کے بعد رنویر سنگھ نے کہا تھاکہ ”آج تک میری زندگی میں جو کچھ ہوا اس میں شادی سب سے بہترین چیز ہے۔ شادی کے بعد میں ایک قسم کا جادو اور ایک طرح کی طاقت محسوس کر رہا ہوں۔“

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*