بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> علیم ڈار نے لیجنڈری امپائر سٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑ دیا

علیم ڈار نے لیجنڈری امپائر سٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور سپرسٹار علیم ڈار نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، 129 واںٹیسٹ میچ آفیشیٹ کر کے دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے، انہوں نے لیجنڈری سٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

6 جون1968 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے علیم ڈار نے ٹیسٹ کرکٹر بننے کا خواب دیکھ کر گیم شروع کی، سترہ فرسٹ میچز کھیلنے کے بعد فیلڈ بدلتے ہوئے امپائرنگ میں قدم رکھا،16 فروری2000 میں اپنے ہی ہوم ٹاؤن میں پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے آفیشیٹ کیا۔ اس کے تین سال بعد ڈھاکا میں ٹیسٹ امپائر بھی بن گئے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل نہیں ہوئے بلکہ مسلسل تین سال تک سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، پاکستان کی شان علیم ڈار نے اپنے ہی آئیڈیل سٹیو بکنر کا ایک سو اٹھائیس ٹیسٹ میچز آفیشیٹ کر کے ریکارڈ برابر کیا۔آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والے پانچ روزہ میچ میں علیم ڈار بطور امپائر ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*