Buy website traffic cheap


پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اہم ترین کھلاڑی ایلکس ہیلز کو آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ سمیت پاکستان کیخلاف واحد ٹی 20، ون ڈے سیریز اور آئی سی سی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کر دیا ہے جبکہ متبادل کھلاڑی کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق : ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر آف مینز کرکٹ ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ ہم نے اس مشکل فیصلے کے بارے میں بہت سوچا ہے۔ ہم نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے بہت سخت محنت کی ہے اور ہمیشہ ٹیم کے بہترین مفاد کے بارے میں سوچا ہے، اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کریں، ایلکس ہیلز کو سکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایلکس ہیلز کا خاتمہ نہیں ہے اور ہم پی سی اے اور کاﺅنٹی کلب نوٹنگھم شائر کیساتھ مل کر انہیں وہ تمام سہولیات مہیا کریں گے جن کی انہیں ضرورت ہے تاکہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہونے کی حیثیت سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔