Buy website traffic cheap

الحمرا آرٹ گیلری

الحمرا آرٹ گیلری میں فوٹوگرافی نمائش کا اہتمام

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ” پوزیٹوپاکستان ” کے عنوان کے تحت الحمرا آرٹ گیلری میں فوٹوگرافی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس سے ملک بھر کے نوجوانوں نے حصہ لیا اور اپنے ہنر کو پیش کیا اس فوٹوگرافی کی خا ص بات یہ تھی کہ اس میں ملک کے نوجوانوں کو اپنا ہنر پیش کرنے کا موقع ملا .
ذرائع کے مطابق فوٹوگرافی نمائش کا افتتاح نیشنل کالج آف آرٹس کے پروفیسررومی سید، سید زبیر، معروف فوٹوگرافر ارشد غوری اورعمیر غنی نے کیا. جس میں 20 سٹوڈنٹس کے 40 سے زائد فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے. اس نمائش کا مقصد فوٹوگرافی کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں اجاگرکرنا تھا. نمائش میں بچے، بوڑھوں، خواتین اورنوجوانوں کی کثیرتعداد موجود تھی جس کے باعث پاکستان کا مثبت امیج اجاگرکرنے پر انتطامیہ کی کوششوں کو سراہا اورنوجوان فوٹوگرافرزکی صلاحیتوں کی تعریف کی گئی اور یہ امید ظاہرکی گئی پاکستان کا مثبت امیج دکھانے کیلئے اورلوگوں کو تعمیری کاموں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتارہے گا.