Buy website traffic cheap

بھارت

علی ظفر کا بھارت سے محبت کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار علی ظفر نے بھارت سے محبت کا کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے ہمیشہ بھارت کو محبت دی ہےاور بدلے میں وہاں سے بھی محبت ہی پائی ہے۔ یہ بات اداکار نے بھارتی سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی علی ظفر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کام کسی وجہ کے تحت ہوتا ہے، اور آپ کو اس صورتحال سے بہترین نتیجہ نکال کر اسے بہتر کل پر آزمانا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل روشن ہے اور میں محبت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا ہے اور ہمیشہ وہاں سے محبت ہی پائی ہے۔

واضح رہے کہ نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ میں 2010 میں فلم ’تیرے بن لادن‘ سے ڈیبیو کیا اور کامیابی کے اس سفر میں انہوں نے یک کے بعد دیگر 7 سے زائد فلموں میں کام کیا مگر 2016 میں جموں و کشمیر میں اُڑی دھماکے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی جس میں علی طفر بھی شامل تھے۔

مشہور گلوکارہ ریحانا نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
لاہور(ویب ڈیسک) امریکی کی مشہور گلوکار ہ ریحانا نے اپنے والد کے خلاف مقدم درج کروادیا کیونکہ گلوکارہ کے والد نے گلوگارہ ریحان کا نام بطور برانڈ استعمال کیا- جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس میں پیدا ہوانے والی 30سالہ گلوکارہ کا پورا نام روبائن ریحانافینٹی ہے۔ اس کے والد نے 2017ء میں فینٹی انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک کمپنی بنائی جس پر اب ریحانا نے لاس اینجلس کی ایک فیڈرل کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق : مقدمے میں ریحانا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ’’میں 2012ء سے اپنے فیملی نام ’فینٹی‘ کو اپنے کاسمیٹکس برانڈ اور دیگر کاروباروں کے لیے استعمال کر رہی ہوں اور اس نام سے میرے برانڈز دنیا بھر میں معروف ہیں۔ چنانچہ اب میرے والد اس نام کو استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فینٹی انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے یہ جھوٹ بھی بولا کہ میں بھی اس کمپنی سے وابستہ ہوں۔‘‘ گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے والد رونالڈ فینٹی کو یہ نام استعمال کرنے سے روکا جائے اور اس سے گلوکارہ کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس پر رونالڈ کو ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا جائے۔