Buy website traffic cheap


عدالت نے میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے گواہان کو طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے میشا شفیع کیخلاف ہرجانے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کے گواہان کو طلب کرلیا اور مزید سماعت دن 11 بجے تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق : گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کےدعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ نے کی اور گلوکارعلی ظفرکےگواہوں کوشہادت کیلئےطلب کرتے ہوئے 11 بجےتک سماعت ملتوی کردی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میشاشفیع نےبےبنیادالزامات لگائے اور استدعا کی کہ عدالت 100 کروڑروپےہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے۔