Buy website traffic cheap

رنبیرکپور

عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورکی منگنی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): ناموربالی ووڈ اداکار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی ووڈ کی ایک اورخوبصورت جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم ’روکے‘ کے لیے بھی منالیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کپورفیملی کے کچھ زیادہ ہی قریب آگئی ہیں، انہوں نے سال نو بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منایا تھا۔

سلیم خان کااپنے تینوں بیٹوں سے متعلق حیران کردینے والا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اور دبنگ اداکار سلمان خان سے متعلق ان کے والدنے حیران کن انکشاف کردیا بالی ووڈ کے دبنگ خان اور ان کے بھائی پیپرز کس طرح پاس کرتے تھے والد نے اہم راز سے پردہ اٹھتے ہوئے مداحوں کو بتا یا کہ ان کے تینوں بیٹے پیپرز میں پاس ہونے کیلئے پیپرز کو لیک کرواتے تھے ۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے دونوں بھائیوں ارباز، سہیل اور اپنے والد سلیم خان سمیت کپل شرما شو کے مہمان بنے جہاں ان کے والد نے اپنے تینوں بیٹوں کی پول کھولتے ہوئے ان کے اسکول کے زمانے کا ایک دلچسپ قصہ سنایا۔سلیم خان نے کہا ”ہمارے گھر ایک آدمی آتاتھاجس کا نام گنیش تھا، جب بھی وہ آتاتھا میرے تینوں بیٹے اس کی بہت عزت کرتے تھے، گنیش آیا، اس کو چائے پلاو¿، اس کو بیٹھنے کے لیے اسٹول دو، میں نے خود سے کہا کون ہے یہ جسے میرے گھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی ہے؟ اور جب میں نے گنیش کے متعلق پتہ لگایاتو معلوم ہوا جب بھی امتحان کے پیپرز لیک ہوتے تھے گنیش میرے بیٹوں کو وہ پیپر لاکر دیتاتھا۔“ سلمان خان نے کہا گنیش ہمارے لیے پیپرز لاتا تھا۔سلیم خان کے شو میں کیے جانے والے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ نہ صرف سلمان خان بلکہ ان کے دونوں بھائی بھی لیک ہوئے پیپر سے نقل کرکے امتحان میں پاس ہوتے تھے۔جبکہ اپنی پول کھلنے پر شو کے دوران تینوں بھائی غصہ ہونے کے بجائے مسلسل ہنستے رہے۔