Buy website traffic cheap

یوم

شاعرِمشرق علامہ اقبال کا 141 یوم پیدائش ملی جوش وجذبے کیساتھ آج منایا جارہاہے

لاہور(ویب ڈیسک):شاعرِمشرق اورمفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 141 یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے کیساتھ منایاجارہاہے. اس سلسلے میں ملک بھرمیں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن کے ذریعے افکارِاقبال پرروشنی ڈالی جائیگی. مصورِپاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر1877 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے . ابتدائی تعلیم مولوی میرحسن سے سیالکوٹ میں ہی حاصل کی.مزید تعلیم کے لیے لاہورتشریف لائےاوراعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی کاقصدکیا جہاں ان کے نام پرایک سڑک بھی منسوب کی گئی ہے. ولایت سے واپسی پروکالت کا آغازکیا لیکن میلان شاعری کی طرف مائل تھا. انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلم قوم میں جوش وجذبہ پیداکیا اورخودی بیدارکرنے کی کوشش کی. ان کاتاریخی کارنامہ 1930 میں‌الہ آباد کے مقام پر پاکستان کا تصورپیش کرنا تھا.