دلچسپ و عجیب

زمین سے 780 سال کے فاصلے پر پیلے آسمان والا گرم ترین سیارہ دریافت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین سے تقریباً 780 نوری سال کے فاصلے پر واقع واسپ (WASP) 79 بی نامی سیارے کا آسمان پیلاہے اور اپنے میزبان ستارے کے قریب ہونے کی وجہ سے اس کا اوسط درجہ حرارت 3000 ڈگری فارن ہائیٹ یا 1650 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ ناسا کے مطابق واسپ 79 بی اپنے روشن میزبان […]

کورونا سے بچنے کیلئے شہری نے نوٹ جلادئیے

امریکی شہری نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے بینک سے آئے نئے نوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلادیا۔ شہری کو یہ شبہ ہوا کہ اس کے نوٹوں میں نیا اور مہلک ترین کورونا وائرس داخل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کےلیے اس نےنوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلا دیا۔ […]

31 بچوں پر مشتمل خاندان کا لاک ڈاؤن ایک چیلنج بن گیا

سان جوز(مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاؤن میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ طرح طرح کے مسائل کے شکار ہیں لیکن وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا میں ایک ہی خاندان میں 31 بچے شامل ہیں جن کی بھرپور حفاظت کی جارہی ہے۔ وکٹر گزمان اور میلبا جامینیز نے مجموعی طور پر 37 بچوں کو گود لیا تھا جن میں […]

امریکی شخص نے ایک ہی دن میں دس لاکھ ڈالرکی لاٹری دو مرتبہ جیت لی

کولاراڈو: قدرت مہربان ہوجائے تو عین وہی ہوتا ہے جو امریکی شہر کولاراڈو کے ایک شخص کے ساتھ ہوا کہ اس نے ایک ہی دن میں دو مرتبہ لاٹری جیتی اور ہر بار دس لاکھ ڈالر یعنی 15 کروڑ اس کی جھولی میں گھرے اور یوں مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ […]

بلی اپنے بیمار بچے کا علاج کروانے اسپتال لے آئی

استنبول: استنبول کے ایک اسپتال میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک بلی اپنے بیمار بچے کو منہ میں دبائے داخل ہوئی اور وہاں موجود عملے نے فوری طور پر اس کی مددکی اور دونوں کا معائنہ کرکے دودھ بھی پیش کیا۔ بلی اور اس کے بچے کی تصاویر پوری دنیا میں مقبول ہورہی […]

ویت نام میں ’کورونا برگر‘ کی فروخت میں اضافہ

ہنوئی: کورونا وائرس کی وبا کے دوران ویت نام کے ایک شیف نے گزشتہ ماہ سب سے پہلے کورونا وائرس کی شکل کا برگر تیار کیا تھا تاہم اب دنیا بھر میں اس کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس وبا کی ابتدا چین سے ہوئی اور یہ وائرس پوری دنیا میں […]

ایک عالیشان گھر سے بھی مہنگا میٹرس، قیمت 6 کروڑ روپے

وینکووا : دنیا کا مہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کرلیا گیا ہے جس کی قیمت 390,000 امریکی ڈالر یا 6 کروڑ روپے ہے۔ اس کے سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار ڈریک ہیں اور یہ میٹرس ان کے دس کروڑ ڈالرکے عالیشان گھر میں رکھا جائے گا۔ میٹرس کو مہنگی […]

آن لائن آرڈر کرنے پر خاتون کو سر سے بھی بڑے ائیرپوڈز موصول

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایمازون سے آن لائن آرڈر، خاتون کو سر سے بھی بڑے ائیرپوڈز موصول۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں جس کی وجہ سے دکانیں اور شاپنگ مالز بند ہونے سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھ رہاہے۔کورونا وبا کے دوران آن لائن خریداری میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور […]

چینی کمپنی نے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے والا چشمہ تیارکرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی نے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے والا ‘ٹی ون’ چشمہ تیار کر لیا۔ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر چینی کمپنی کی جانب سے ایک ایسا چشمہ تیار کیا گیا ہے جو جسم کا درجہ حرارت بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کی […]

بھارت میں گروسری کے بہانے بیٹا دلہن لے آیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)متعدد ممالک میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جسے سن کر لوگ حیرانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کے پولیس سٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو […]