Buy website traffic cheap


امیر جماعت اسلامی کا گورنر سٹیٹ بینک کی برطرف کا مطالبہ

مانانوالہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت کو آٹے گھی چینی بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں فوری 50 فیصد کمی کرنے اور اسٹیٹ بنک کے گورنر رضا باقر کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اسلام آباد جاکر دھرنا دینے کی دھمکی ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدم اعتماد لانے کے بعد اسمبلیوں سے بھی استعفے دیں تاکہ عوام کو نئے انتخابات کا موقع مل سکے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کو عوام سے کیے وعدے پورے نہ کرنے پر جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ والی بات کہہ کر ملک سے مذاق کیا ہے

عمران خان نے 74 سال بعد قائد اعظم کا اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے غداری کی ہے اور عمران خان کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے جدو جہد کرتے کشمیری عوام کا مقدمہ ہار گئے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی یوٹرن لیے مگر ایک بھی سیدھا ٹرن نہیں لیا اور ملک کے اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے جسکا گورنر رضا باقر مصر کی معیشت تباہ کرکے آیا ہے جسے اب آئی ایم ایف نے پاکستان پر مسلط کر دیا یے بجلی کی پیداوار 37 ہزار میگاواٹ اور ضرورت 27 ہزار میگاواٹ یے مگر فی یونٹ قیمت 8 روپے سے بڑھ کر 21 روپے ہو چکی ہے بائیس کروڑ عوام کی زندگی تبدیل سرکار نے اجیرن بنا دی ہے اب تبدیلی سرکار سے نجات دلانے کا وقت ہوا چاہتا ہے جماعت اسلامی پاکستان عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمان ہے ہمارے امیدوار جنرل انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لیں گے