Buy website traffic cheap

امیتابھ

امیتابھ بچن کو پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو دیوالی کے مقوقع پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا. تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اہل خانہ سمیت پھلجھڑیاں جلا کر دیوالی کی مبارکباد دے رہے تھے. جس کو شائقین نے آڑے ہاتھو لیتے ہوئے شدید تنقید کی. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دیوالی پر پٹاخے جلانا بالکل بھی صحیح نہیں ہے اس سے ماحول میں آلودگی بڑھے گی، ایک صارف نے امیتابھ بچن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹاخے جلانا بند کرو ایک پھلجھڑی بھی نہیں جب کہ کچھ لوگوں نے ماحول کو بچانے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا امیتابھ جی ماحول کو آلودہ کررہے ہیں۔