بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے سے سمندر میں گرکر تباہ
امریکا

دو امریکی جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے سے سمندر میں گرکر تباہ

لاہور(ویب ڈیسک ) جاپان کی سمندری حدود میں امریکا کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد سمندر میں گرکر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ان میں سوار 5 امریکی میرینز لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق :جاپانی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں لڑاکا طیارے فضا میں ایندھن بھرنے کی مشق کررہے تھے کہ دوران پرواز وہ آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ طیاروں کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹس کا کنٹرول ختم ہونے کے نتیجے میں دونوں طیارے قلابازیاں کھاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے جبکہ ان میں سوار 7 امریکی میرینز بھی سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ فوجیوں کی تلاش کیلئے امدادی آپریشن جاری ہے۔مزید یہ بتایا گیا ہے کہ اب تک دو فوجیوں کو بچایا جاچکا ہے ۔جس میں سے ایک کی حالت خطرے سے باہر اور دوسرے کی تشویش ناک ہے۔ مزید طبی امداد کیلئے دونوں کو جاپان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں امریکا اور جاپانی طیارے و بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ معمول کی مشقوں کے تحت ایندھن بردار طیارے ’کے سی 130 ہرکولیس‘ کے ذریعے ایف اے 18 ہارنیٹ جیٹ میں ایندھن بھرا جارہا تھا کہ اسی دوران یہ تصادم پیش آیا۔ ایف اے 18 میں دو پائلٹ اور کے سی 130 ہرکولیس میں عملے کے 5 اہلکار سوار تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*