Buy website traffic cheap


امریکا میں بکری کو قصبے کی میئر منتخب کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فیرمونٹ  کے’ویرھیون’ میں کوئی شخص میئر کے عہدے پر فائز نہیں۔ قصبے میں اس پوسٹ پر حال ہی میں ایک بکری کا انتخاب کیا گیا جو آج منگل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

تفصیلات کے مطابق  “لینکولن” نامی بکری کو میئرکے عہدےپرفائز کرنے کے لیے 15 دوسرے جانوروں میں سےمنتخب کیا گیا لینکولن کے علاوہ کتے، بلیاں اور بعض دوسرے جانور بھی اس مقابلے میں شامل تھے۔ لینکولن کو عہدے کی مناسبت سے خصوصی جیکٹ پہنائی جائے گی۔خیال رہے کہ ‘ویرھیون’ قصبے کی آبادی 2500 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس میں بلدیہ کے کی انتظامیہ میں میئر کا عہدہ نہیں۔رائےشماری کےدوران بکری کو 13 اور اس کے بعد کتے کو10 ووٹ ملے۔