بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> انگلینڈ کیخلاف تیسرا میچ سے قبل قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

انگلینڈ کیخلاف تیسرا میچ سے قبل قومی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے لیے بری خبر ہے کہ محمد عامر فٹ نہیں ہو پائے۔ فاسٹ باؤلر انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر بیماری کی وجہ سے دوسرا میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق باؤلر کو چکن پاکس ہے۔ جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ دورۂ انگلینڈ محمد عامر کے لیے ایک چانس تھا جس کے بعد وہ کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنا سکتے تھے تاہم اس دوران وہ ایک بھی میچ نہ کھیل سکے۔ ٹی ٹونٹی میں ان کی جگہ محمد حسنین کو کھلایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن میں جب پاکستانی کرکٹرز کو پتہ چلا کہ محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہیں تو وہ خوف زدہ ہوگئے اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ مرض کسی اور کھلاڑی کو بھی لگ سکتا ہے، اس لئے محمد عامر کو فوری طور پر لندن میں ان کے سسرال منتقل کر دیا گیا جہاں اُنہیں الگ تھلگ کمرے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر ان کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس 23 مئی کا وقت ہے جس میں ورلڈکپ 2019ء کے لیے سکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ محمد عامر امیدوں کے محور تھے تاہم دورۂ انگلینڈ میں چانس نہ ملنے پر ان کی میگا ایونٹ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*