Buy website traffic cheap


کورونا،پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا انڈس واٹر کمشنر کا اہم اجلاس ملتوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا انڈس واٹر کمشنر کا اہم اجلاس ملتوی۔

نئی دہلی میں بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان 31مارچ سے قبل منعقد ہونے والی انڈس واٹر کمیشن کی میٹنگ ملتوی کرنے کی بھارتی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک خط کے ذریعے بھارتی حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ میٹنگ ملتوی کے حوالے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم دونوں ملکوں نے میٹنگ کی نئی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔