بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> بھارتی فضائیہ دنیا بھرمیں پھر مذاق بن گئی
بھارتی فضائیہ

بھارتی فضائیہ دنیا بھرمیں پھر مذاق بن گئی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے بکانر میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی ’ای جیکٹ‘ کر گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اسلحہ لئے بغیر ہی پرواز کر رہا تھا۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہو ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ پرندہ ٹکرانے کے باعث گرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ہے اور طیارہ گرنے کی مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*