بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی دم توڑگیا
بھارتی جیل

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی دم توڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی شہری کی موت واقع ہوگئی ہے۔پاکستانی شہر ی محمد اعظم کی عمر 62 سال تھی، 2016 میں سزا مکمل ہونے پر انہیں فیروز پور جیل سے امرتسر منتقل کیا گیا تھا۔سزا مکمل ہونے کے باوجود محمد اعظم کی رہائی ممکن نہ ہوسکی تھی۔ انہیں 25 فروری کو امرتسرجیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں انتقال کرگئے۔بھارتی حکام نے محمداعظم کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*