Buy website traffic cheap


کیا چیونٹیاں بھی انسانوں کے طرح اپنی بیماری سے واقف ہوتی ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک )اگرآپ نزلے، زکام اور فلووغیرہ میں مبتلا ہوتے ہیں تو دفتر یا گھر میں دوسروں کو اس وائرس سے بچانےکیلئے ان سے دور رہتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر کچھ یہی احتیاط ننھی منی مگر بیمار چیونٹیاں بھی کرتی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ ایسا دیگر چیونیٹوں کو بچانے کے لیے کرتی ہیں۔سوئزرلینڈ میں یونیورسٹٰی آف لوزان کے ماہرین نے چیونٹیوں کی آبادی (کالونی) پر دیرینہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ شاید چیونٹیاں بھی انسانوں کے طرح اپنی بیماری سے واقف ہوتی ہیں اور دیگرتندرست چیونٹیوں سے میل ملاپ کم کم رکھتی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب کھانا جمع کرنے والی چیونٹیاں کسی فنگس یا جراثیم سے متاثر ہوتی ہیں تو وہ آبادی میں اپنی دیگر ساتھیوں سے رابطہ کم کردیتی ہیں۔یونیورسٹی کی پروفیسر نتھالی اسٹریومائٹ نے انتہائی احتیاط سے چھوٹٰی چیونٹیوں پر ٹیگ لگائے اور ان کی حرکات و سکنات کو نوٹ کیا۔ ان کے مطابق کسی کالونی میں کارکن چیونٹیاں دو حصوں میں بٹ جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک تو کارکن اور نرس چیونٹیاں ہوتی ہیں جو چیونٹیوں کے بچوں اور انڈوں کا دھیان رکھتی ہیں۔