Buy website traffic cheap

انوشکا شرما

انوشکا شرما نے ماں بننے کی خبر پر میڈیا کے چودہ طبق روشن کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ معروف اداکارہ انوشکاشرما اورلیجنڈری کرکٹرویرات کوہلی کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے اداکارہ نے ابھی تک کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے. ان افواہوں کے سرگرم ہوتے ہی انوشکاشرما بھی میدان میں آگئیں اوربھارتی میڈیا کو کھری کھری سنادیں. انوشکاشرما نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننے سے پہلے ہی ایسی جھوٹی خبریں پھیلاکر آپ دوسروں کے لیے مسائل کھڑے کردیتے ہیں. یہ بہت ہی مضحکہ خیز خبریں ہیں. انہوں ںے کہا کہ کوئی اداکارہ اپنی شادی کوتو خفیہ رکھ سکتی ہے لیکن جب وہ ماں بننے والی ہواس خبرکو چھپانا ممکن نہیں ہوتاکیونکہ حمل کے واضح نشانات نظرآنا شروع ہوجاتے ہیں. اس طرح کی خبریں پھیلاکر آپ دوسروں کو پریشان کرتے ہیں. آج مجھے سمجھ آئی ہے کہ جب دوسری اداکاراؤں کے متعلق ایسی خبریں چلائی جاتی ہیں توانہیں کتنی تکلیف کا سامنا کرناپڑتاہوگا. لڑکی ہونے کی حیثیت سے یہ خبریں کافی تکلیف دہ ہیں.

رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں،کترینہ کیف
لاہور(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو نعمت اور پچھتاوے کو بے کار جذبہ قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے ووگ میگزین کو انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ہوا ہے کہمیں نے خود پر بھرپور توجہ دی ہے اور جب آپ اپنے اوپر توجہ دیتے ہیں تو اکثر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ خود کو نہیں جانتے، میں اب رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو ایک نعمت کے طور پر دیکھتی ہوں کیونکہ اس سے مجھے خود کو اور اپنی پوری زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھتاوا بیکار ترین جذبہ ہے اورانہیں زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ زندگی گلزار ہے۔