Buy website traffic cheap

اپیل

اپیل لاورز کیلئے بڑی خوشخبری : کمپنی کا فونز کی قیمت میں کمی کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور موبائل فون کمپنی اپیل نے اپنے فونز کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے – جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے فونز کی فروخت میں کمی بتائی جارہی ہے –

تفصیلات کے مطابق : ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کک نے سب سے مشہور پراڈکٹ آئی فون کی فروخت میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیدیا ہے۔ ٹم کک کا کہنا ہے کہ گاہک کمپنی کی جانب سے رکھی جانے والی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اس لئے ہم رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کر رہے ہیں۔

آئی فون کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا سبب کمپنی کی آمدن میں 15 فیصد کمی ہے کیونکہ ایپل کے تازہ ترین مالی تجزئیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی فون سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ مالیاتی چوتھائی کے مقابلے میں 15 فیصد کمی آئی ہے جبکہ آئی فون ہی کمپنی کا سب سے زیادہ منافع بخش ’پراڈکٹ‘ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مجموعی طور پر کمپنی کی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی آئی ہے اور اس وقت آمدن تقریباً 84 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔ یہ صورتحال پہلے سے متوقع تھی کیونکہ کمپنی نے رواں ماہ کے آغاز میں سرمایہ کاروں کو مطلع کر دیا تھا کہ آمدن توقع سے کم اور 84 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہے گی۔ کمپنی نے اس صورت حال کی جزوی ذمہ داری چین میں اقتصادی سست روی پر ڈال دی ہے تاہم ٹم کک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے گاہک کمپنی کی جانب سے رکھی جانے والی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایپل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈالرکی باقی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوطی کی وجہ سے ان کی مصنوعات ابھرتی معیشت والے ممالک میں مہنگی ہوتی ہیں اور اس کا اثر ان بازاروں میں ان مصنوعات کی فروخت پر پڑ رہا ہے۔ ٹم کک کے مطابق ایپل رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کر رہی ہے تاکہ صارفین کو کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوری میں کچھ مصنوعات اور کچھ مقامات کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں کہ وہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو جذب کر لیں گے۔