بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام “ رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پر جاری

”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام “ رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پر جاری

اسلام آباد:بے گھروں کو گھر فراہم کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے رجسٹریشن فارم نادراویب سائٹ پرجاری ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے”نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے۔ فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں۔اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلیے ”نیاپاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی“ قائم کرنے کا اعلان ۔فارمزجمع کروانے کے لیے 250 روپے فیس بھی جمع کروانا ہوگی، فارم نادرا اور ڈی سی کے دفاتر میں جمع کروائے جا سکیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزپانچ سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلیے ”نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی“ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*