بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> شہباز شریف کے بعد مجھے بھی پکڑنے کی تیاری ہے

شہباز شریف کے بعد مجھے بھی پکڑنے کی تیاری ہے

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پکڑا مجھے بھی پکڑنے کی تیاری ہے ،تاہم میں مقابلہ کروں گا۔ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے این اے 131 غازی روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ14اکتوبر کو صرف شیر نظر آئے گا لوٹے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھاکہ رلاؤں گا، ہاں انہوں نے چیخیں نکلوا دی ہیں، مہنگائی کا دوسرا ریلہ آنے والا ہے، عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے حکمرانوں کے لوٹے امیدوار کو ووٹوں سے شکست دیں گے۔طلال چوہدری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کی جنگ جاری رکھیں گے، ہار نہیں مانیں گے، عمران خان سے کہتا ہوں ہم سے زبان کا مقابلہ نہ کرو وہ ہماری بھی لمبی زبان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کام یا کردار کا مقابلہ ہوتا ہے،سی پیک میں پاکستان کی خوشحالی ہے، اگر سی پیک مکمل ہوا تو روزگار بہت زیادہ ہوگا، نوجوان کم پڑ جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*