بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> کرپشن کا خاتمہ، احتساب، اثاثوں کی واپسی نئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے
مسئلہ کشمیر

کرپشن کا خاتمہ، احتساب، اثاثوں کی واپسی نئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے

لاہور(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی سماجی و معاشی ترجیحات گلوبل ایجنڈے 2030 کے مطابق ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسیوں کا مقصد معیشت میں نئی جان ڈالنا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت کا فروغ، سستی توانائی ،پانی ذخیرہ، حکومتی اسٹرکچر میں بہتری، احتساب، شجر کاری، صحت اور تعلیم میں اصلاحات کرنا نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستانی مندوب نے پانی کے وسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ‘پاکستان اپنی پانی کی ضروریات اور مسائل سے واقف ہے، ہم نے حال ہی میں ایک نیشنل واٹر پالیسی تشکیل دی ہے، جس کے ذریعے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبوں کے حوالے سے کام جاری ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور خود انحصاری حکومتی اقدامات کا بنیادی جزو ہے جبکہ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی نئی پاکستانی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ رقوم کے غیر قانونی بہا اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لیے عالمی تعاون کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ گلوبل ایجنڈا 2030 میں نو آبادیاتی اور محکوم ممالک کے عوام کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔عالمی برادری نو آبادیاتی نظام کے شکار ممالک کو 2030 کے ایجنڈے سے نظرانداز نہ کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*