بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پنکچر لگوانے والوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے
این اے 131

پنکچر لگوانے والوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پنکچر لگوا کر کامیاب ہونے والوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ضمنی انتخابات میں این اے131 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان نے ڈیفنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو5سال تک حلقے کے لوگ ڈھونڈتے رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب بغیر ثبوت کے کسی پر ہاتھ نہیں ڈالتا، اس لیے کرپٹ لوگ اس سے خوفزدہ ہیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر خان نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کا خسارہ کم نہیں ہوا ہے، لٹیروں نے اس ادارے سے اپنی جیبیں بھر لیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*