بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
جہانگیر صدیقی

امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ حسن معاذ ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تقرری کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کا گیا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی خلاف قانون تھی۔ لہٰذا انہیں فوری طور پر سفیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ جمعرات کے روز کیس کی حتمی بحث کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اگر یہ ایگزیکٹو کا اختیار ہے تو عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی تعینات کیا ہو گا ہم پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔ لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ یہ چیف ایگزیکٹو کا اختیار ہے کہ وہ کسی ملک میں بھی کسی کو سفیر لگا سکتے ہیں۔ سفیر کی تعیناتی بنیادی طور پر ایک سیاسی پوسٹ ہے۔ تاہم اگر کوئی سفیر کسی ملک میں ڈلیور کر رہا ہے تو اس پر کسی بھی فریق کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*