بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ” آج“ ہوگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ” آج“ ہوگا

دبئی(یواین پی)پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اےکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی،، تین ون ڈے اور دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*